یمن : الحدید میں‌ حوثیوں کی بچھائی گی سرنگیں تباہ

یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں مشترکہ یمنی فورسز کی انجینئرنگ ٹیم نے پیر کے روز باغی حوثی ملیشیا کی جانب سے الحالی ضلع کے علاقے المسناء میں نصب کی گئی بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز مواد کو بڑے پیمانے پر تباہ کر دیا۔

انجینئرنگ ٹیم کے ذریعے کے مطابق مذکورہ مواد کو الحدیدہ کے جنوب میں الدریہمی ضلع کے علاقے غلیفقہ میں امن و سلامتی کے معیار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ ذریعے نے مزید بتایا کہ یہ تمام بارودی سرنگیں اور دھماکا خیز مواد شہریوں کی زندگی کے لیے خطرہ تھا اور علاقے میں باقی ماندہ بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے لیے کام جاری ہے۔

یاد رہے کہ الحدیدہ صوبے کے مختلف علاقوں اور ضلعوں میں باغی ملیشیا کی جانب سے رہائشی علاقوں، دیہات، کھیتوں اور یہاں تک کہ شہریوں کے گھروں کے اندر بچھائی گئی مختلف حجم کی بارودی سرنگوں کے سبب سیکڑوں شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے.

Comments are closed.