چھاتی کے سرطان جیسے موذی مرض کو بہادری سے شکست دینے والی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ الحمداللہ ان کے سر کے بال دوبارہ سےاُگنا شروع ہو گئے ہیں۔
باغی ٹی وی :نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کینسر کے علاج کے بعد ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور اب الحمداللہ بال بھی دوبارہ سے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CEkWah8hOyZ/?utm_source=ig_embed
نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ کینسر سے پہلے وہ زیادہ تر اپنے بارے میں سوچتی تھیں لیکن اب ان کی سوچ میں تبدیلی آگئی ہے اور اب وہ دوسروں کے احساسات اور جذبات کا خیال رکھتی ہیں اور انہیں صرف اپنی حدود میں مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہیں ، زندگی سے محبت کرنا چاہتی ہیں ، ترقی کرنا چاہتی ہیں ، آگے بڑھنا چاہتی ہیں-
نادیہ جمیل نے کہا کہ کوئی بھی چیز جو انتخاب کے ذریعہ میری طرف آتی ہے وہ انتخاب ایسا ہونا چاہئے جس سے میں اچھی طرح سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے کہا کہ زندگی ایک خوبصورت نعمت ہے اور ہمیں اس کے ہر پل سے لطف اندوز ہونا چاہئے اورہمیں ہر چیز کے لیے اللہ کا شکرادا کرنا چاہیے-
خیال رہے کہ نادیہ جمیل کم از کم 3 ماہ تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد 16 جولائی کو گھر منتقل ہوگئیں تھیں اور وہ لاج کے دوران سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی تھیں-