سیالکوٹ:الحمدللہ دوسری بارڈسکہ سے الیکشن جیت رہا ہوں:اسجدملہی کا اعلان:مبارکبادکاسلسلہ شروع ہوگیا،اطلاعات کے مطابق ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے اورگنتی جاری ہے
ادھراس حلقے میں ویسے تومقابلہ بظاہربہت سخت نظرآرہا ہے لیکن اسجد علی ملہی جوکہ پی ٹی آئی کے امیدوارہیں کہتے ہیں کہ انہیں امید ہے کہ وہ اس باربھی الیکشن جیت جائیں گے
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ میرے اللہ کا فضل ہے کہ عوام نے بھرپوراعتماد کااظہارکیا اورمیں عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا
یاد رہے کہ پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
این اے 75 پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیے جانے کے بعد آج دوبارہ الیکشن کرایا جارہا ہے جس میں پی ٹی آئی کےعلی اسجدملہی اور (ن)لیگ کی نوشین افتخارمیں کانٹےکامقابلہ ہے۔
حلقےمیں کل ووٹرزکی تعداد4 لاکھ 94ہزارہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں
اس حلقے میں امن وامان کی صورت حال کو قابومیں رکھنے کے لیے سکیورٹی کے لیے پولیس کے 4100 سے زائد اور رینجرز کے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ پاک فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کےطورپرموجودرہیں گی