الحمراء آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ، اعلامیہ جاری کر دیا گیا

0
29

چیئرپرسن منیزہ ہاشمی کی زیرصدارت‘ الحمراء آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنز کے 66ویں اجلاس کا انعقاد،اہم محکمانہ امور زیر بحث آئے۔سال 2021کے اہم ثقافتی منصوبوں کی منظوری،سال 2020میں کوویڈ ایس او پیز کے ساتھ کامیاب ثقافتی سرگرمیوں کی انعقاد کی تعریف

چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی نے اپنے بیان میں کہا کہ سال 2020میں ثقافتی شعبہ میں بے پناہ کامیابیا ں سمیٹی،تمام پروگرام آن لائن جاری رہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے اجلاس میں ایجنڈا پیش کیااور سال 2020کی کارکردگی پر بریفنگ دی جسے اطمینان بخش قراد دیا گیا۔

اجلاس میں سہیل وڑانچ،نیئر علی دادا،امجد اسلام امجد،رخسانہ ڈیوڈ،عائشہ شاہ نواز،آصف ثناء کی شرکت اورشرکاء نے اپنی اپنی قیمتی آراء کا اظہارکیا۔آمنہ پٹودی،وارث بیگ،سمیرا جواد،نوید انجم بھی شریک ہوئے،سیکرٹری فنانس،پی ٹی وی،ڈسرکٹ گورنمنٹ،کمشنر لاہور آفس سے بھی نمائندہ بورڈ ممبر ز نے شرکت کی

Leave a reply