علی عباس کی بیٹی کا کینسر کے مریضوں کے لئے بالوں کا عطیہ

0
82

نامور اداکار علی عباس کی بیٹی نے کینسر جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا مریضوں کے لیے اپنے بال عطیہ کردئیے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکار علی عباس کی بیٹی نے کینسر کے مریضوں کے لئے اپنے بال عطیہ کر دیئے علی عباس نے کہا کہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکار نے اپنی بیٹی کی کٹے بالوں کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ان کی چھ سالہ بیٹی رئیسہ نے اپنے 13 انچ لمبے بال کینسر کے مریضوں کو عطیہ کر دئیے جن کے بال کیمو تھراپی کے دوران گر گئے تھے
https://www.instagram.com/p/B8GHYyznc2k/?igshid=16g0a1ee9ut1u
انہوں نے کہا اس کے اس عمل نے انہیں حیران کر دیا اداکار نے یہ بھی لکھا کہ یہ ان کی بیٹی کا خود کا فیصلہ تھا اُسے ایسا کرنے پر کسی نے مجبور نہیں کیا تھا

اداکار نے لکھا انہیں اپنی بیٹی کے اس عمل پر فخر ہے

اداکار کی اس پوسٹ پر مداحوں نے ان کی بیٹی کی خوب تعریف کی اور اس عمل کو خوب سراہا اور بچی کے اچھے نصیب کے لئے دائیں کیں

خیال رہے کہ کینسر میں مبتلا مریض علاج کے دوران کیمو تتھراپی کی وجہ سے اپنے بالوں سے محروم ہوجاتے ہیں اور اس دوران انہیں لوگوں کی جانب سے عطیہ کیے ہوئے بالوں کی وگز فراہم کی جاتی ہیں

Leave a reply