اداکار وسیم عباس کے بیٹے علی عباس کی حمنا سے شادی کیسے ہوئی انہوں نے سب بتا دیا۔ حال ہی میں علی عباس اور انکی اہلیہ حمنا کا انٹرویو ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ میں حمنا کے لیے دو رشتے لیکر گیا تھا لیکن مجھے کیا پتہ تھا کہ میری شادی حمنا سے ہی ہونے والی ہے۔ حمنا نے کہا کہ میری علی عباس کے تایا کے بیٹے کے ساتھ بہت دوستی تھی، ہم سب ایک ہی آفس میں کام کرتے تھے علی عباس مجھے سارا دن تنگ کرتا رہتا تھا۔ میں اس سے بہت تنگ تھی ایک دن میری ملاقات علی کے والد وسیم عباس کے ساتھ ہوگئی ، میں نے انکو سب بتا دیا کہ کس طرح سے علی
مجھے تنگ کرتا ہے،انہوں میری بات تسلی سے سن لی اور اگلے دن میرے تایا کے بیٹے سے کہا کہ حمنا کے گھر علی رشتہ لیکر جانا ہے مجھے جب پتہ چلا تو میں نے کہا کہ بھئی یہ کیا ہورہا ہے میں تو ایسا نہیں چاہتی تھی، حمنا نے مزید کہا کہ میرے والدین اور علی کے والدین کی ملاقات ہوئی اور رشتہ طے ہوگیا۔ علی عباس نے کہا کہ میرے سسر نے مجھ سے صرف ایک ہی بات پوچھی کے اداکاری تو نہیں کرو گے؟ تو میں نے جھوٹ نہیں بولا کہا کہ میں اداکاری تو کروں گا۔ بس ان کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور میری شادی ہوگئی۔ میری ساس کی اب مجھ سے بہت زیادہ دوستی اور ہیار محبت ہے وہ مجھے اپنے بیٹوں سے بڑھ کر محبت کرتی ہیں۔