سینئر اداکار علی عباس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے نیگیٹو کردار کرنے زیادہ اچھے لگتا ہے ان میں اداکاری کا بہت زیادہ مارجن ہوتا ہے. اور میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ایسے کردار کروں جو شائقین پسند کریں چاہے وہ نیگیٹو ہوں یا پازیٹیو. علی عباس نے مزید کہا کہ قلندر ڈرامے میں میرا کردار پچھلے ڈرامے سے ہٹ کر ہے، پچھلے ڈرامے میں میرا کردار بہت نیگیٹیو تھا اور میں چاہتا تھا کہ اس بار کچھ پازیٹیو کرنا چاہیے. میں شکر گزار ہوں‌ اپنے مداحوں کا کہ انہیں میری اداکاری اور میرا کردار قلندر میں اچھا لگ رہا ہے. علی عباس نے مزید کہا کہ مجھے سیاست میں بالکل بھی دلچپسی نہیں ہے، اور نہ ہی میرا کوئی پسندیدہ سیاستدان ہے. انہوں نے کہا کہ میں

نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں سوچ سمجھ کر بولوں اور میرا جو امیج ہے کہ میں سنجیدہ کردار کرتا ہوں تو میں سنجیدہ بھی ہوں گا تو ایسا نہیں‌ہے میں بہت زیادہ ہنسی مذاق کرنے والا انسان ہوں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کامیڈی کردار ملے تو میں ضرور کروں گا مجھے کامیڈی کرنا اچھا لگتا ہے.کامیڈی بھی آسان کام نہیں ہے لیکن اداکار کو ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرنا چاہیے جب مداح آپ کے ساتھ ہوں تو پھر اداکاری کے پراجیکٹس میں رسک لے لینا چاہیے.

Shares: