گلوکار علی عباس جن کے پرستار پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں‌بھی بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں، علی عباس نے آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اس میں انہوں نے بتایا کہ میں‌ اپنا نیا وڈیو سانگ ریلیز کرنے جا رہا ہوں، اس وڈیو سانگ کا نام سوچیں گے ہے، اور اسکی وڈیو بہت زبردست ہے، مجھے امید ہے کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی میرے مداح میری حوصلہ افزائی کریں گے اور میرے سانگ کو بہت زیادہ سراہیں گے. گلوکار نے دعوی کیا کہ میرا گانا عوام کو ضرور پسند آئیگا اور پسند آنے کی وجہ یہ ہے کہ مٰیں نے ان کے مزاج کو مد نظر رکھ کر گانا بنایا ہے.

انہوں نے کہا کہ میں اپنے شوز اور باہر جانے آنے اور اپنی ذاتی زندگی کی مصروفیات کی وجہ سے گانے نہیں بنا سکا جس کے لئے میں‌معذرت خواں ہوں. میرے مداح مجھے جہاں بھی ملتے تھے ایک ہی سوال کرتے تھے کہ میرا نیا گیت کب آرہا ہے تو میں‌پھر مجھے بھی لگا کہ کافی عرصہ ہو چلا ہے کوئی نیا گیت نہیں گایا اور نہ ریلیز کیا ہے لہذا میں نے سوچیں گے کے نام سے گانا بنایا اور پھر اس کی وڈیو بھی بنائی .

Shares: