علی عابدی پاکستان پیپلزپارٹی کا اثاثہ ہیں : سعید غنی

0
38

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے علامہ عرفان حیدر عابدی کے فرزند علامہ سید علی عرفان عابدی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اس موقع پر علامہ عرفان حیدر عابدی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اور علامہ علی عابدی کو پاکستان پیپلز پارٹی میں متحرک ہونے کی دعوت دی۔ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے پارٹی ورکرز کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔ علی عابدی پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ اور علامہ عرفان حیدر عابدی کے خاندان کا پیپلز پارٹی سے دیرینہ رشتہ ہے۔ اس موقع پر علامہ علی عابدی نے سعید غنی کے بازو پر امام ضامن باندھا۔ ملاقات میں ایس ایم نقی اور تحسین عابدی بھی موجود تھیں۔

Leave a reply