علی ظفر کی ماہ مبارک میں ریلیز ہونے والی نعت کے ہر طرف چرچے
باغی ٹی وی : گلوکار علی ظفر نے کی نعت کے ہر طرف چرچے ہیں. گلوکار علی ظفر نے ماہ رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں خوبصورت نعتیہ کلام ریلیز کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔
علی ظفر نے 4 مئی کو بلغ العلى بكماله کے عنوان سے نعت کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت یوٹیوب پر بھی ریلیز کیا۔
اس طرح علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نعتیہ کلام شیئر کرتے ہوئے ساتھ یہ بھی تحریر کیا کہ اس کو سن کر آپ کے دل کو سکون ہوگا جیسے میرے دل کو پڑھتے ہوئے سکون ہوا تھا .
My heartfelt rendition of Balaghal Ula Bi Kamaalihi. Hope it brings peace to your heart while listening as it did to mine while rendering. | Ali Zafar | Naat https://t.co/hoYw2ztUOh. کوئی حد ہے ان کے عروج کی (صلى الله عليه وسلم) #BalaghalUlaBiKamaalihi
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 4, 2021
علی ظفر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نعتیہ کلام کو ہزاروں لوگ دیکھ اور سن کر پسند کرچکے ہیں جبکہ مختلف لوگ انٹرنیٹ پر اسے شیئر بھی کررہے ہیں جہاں بھی اسے سراہا اور سنا جارہا ہے۔
گلوکار کی جانب سے نعتیہ کلام جاری کیے جانے پر جہاں لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں، وہیں لوگوں نے ان کے کلام کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر بھی کیا۔
’بلغ العلى بكماله‘ کو محض کچھ ہی گھنٹوں میں یوٹیوب پر تین لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا جب کہ اسے سوشل میڈیا پر بھی خوب شیئر کیا گیا۔