علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ایسا قدم اٹھایا کہ مولانا پریشان ہو گئے
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ پاکستان کوکمزورکرنے والوں کےخلاف ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں ، شواہداورثبوتوں کی بنیاد پرفضل الرحمان کوعدالت سے سزا دلائیں گے ,فضل الرحمان کو نوٹس بھیجا ہے مناسب جواب نہ ملا تو عدالت کا رخ کریں گے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان پہلے دن سے بلیک میلنگ کی سیاست کررہے ہیں،پاکستان کوکمزورکرنےوالوں کےخلاف ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں ،والدین اپنے بچوں کو استعمال نہ ہونے دیں،فضل الرحمان کے خلاف ثبوت عوام کے سامنے لائیں گے،
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کروڑوں کا بجٹ استعمال کیا،فضل الرحمان سیاسی ایجنڈے پر کام نہیں کر رہے،شواہداورثبوتوں کی بنیاد پرفضل الرحمان کوعدالت سے سزا دلائیں گے ، مدرسے کے بچوں کو سیاسی مقاصد کےلیےاستعمال کرنا غلط ہے،فضل الرحمان صاحب اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے ایجنڈے سے صرف مودی کو فائدہ ہورہا ہے،کشمیر پر مودی اور اسلام آباد پر فضل الرحمان چڑھائی کی کوشش کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان پہلے دن سے ہی بلیک میلنگ کی سیاست کر رہے ہیں،
دھرنا نہیں ہو گا بلکہ…..مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا
حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے،واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام کے سربراہ ہیں، مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں. مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں انہوں نے اپنی پارٹی کے تحت بڑے شہروں میں پروگرام کئے، چند روز قبل مولانا کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی ہو چکی ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا.
آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان
بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی
چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے میں ناکامی کے بعد اب مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کر دیا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ابھی تک مولانا کا ساتھ دینے کو تیا رنہیں،
وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ مولانادھرنا دیں لیکن کوئی بھی سرکاری املاک کونقصان پہنچائےگا توبراحال ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان کووارننگ دیتاہوں،غریبوں کےبچوں کواستعمال نہ کریں ،
قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کیا کرتے رہے؟ مولانا فضل الرحمان سن کر ہوں پریشان
مولانا کو اسمبلی سے دوری برداشت نہیں، صمصام بخاری
مولانا اقتدار سے باہر رہ کر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ مولانانےاگرغریبوں کےبچوں کواستعمال کیا تومیں فضل الرحمان کا گریبان پکڑوں گا، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نواز شریف اورزرداری سے پیسے لےکرجلسے کرتا ہے ، علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ احتساب کاعوام سےوعدہ کیاتھاجونبھارہےہیں،اگرزرداری کےپاس پیسےنہیں ہےتوعدالت کوبتادیں چھولے اوردہی بھلے والے کے اکاوَنٹ سے2،2ارب روپےنکلےہیں،آصف زرداری کامستقبل نوازشریف جیساہے.
آزادی مارچ میں کون شریک نہیں ہو سکتا؟ مولانا نے لگائی بڑی پابندی