خیبر پختونخوا کا وزیر اعلی اور سابق وزیر خزانہ کا ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

0
95

خیبر پختونخوا کا وزیر اعلی علی امین گنڈا پور اور سابقہ وزیر خزانہ تیمور جھگڑا آمنے سامنے، حکومت ابتداء ہی میں اختلافات کا شکار ہوگئی۔

تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ کابینہ علی امین گنڈاپور کی مرضی سے بنائی، بانی پی ٹی آئی نے مجھے مشیر خزانہ کی ذمہ داری دینے کا کہا تھا۔ ہ بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کی موجودگی میں مجھے خزانہ کی وزارت دینے کا کہا تھا۔ بیرسٹر سیف نے میرے کابینہ میں شامل ہونے سے متعلق اعلان بھی کیا تھا۔

تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے میرا نام خیبر پختونخواہ وزیرخزانہ کے لئے فائنل کیا تھا مگر 20 کروڑ دینے سے انکار کرنے پر علی آمین گنڈا پور نے میرا نام فائنل لسٹ سے نکال دیا ،وزارت دینے کے بدلے مجھ سے 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا 24 گھنٹے کا وقت دیا تھا۔ صاف صاف کہا گیا پارٹی فنڈ میں 20کروڑ جمع کرو۔ یا ڈی لسٹ ہونے کے لئے تیار ہو جاو ،میں نے انکار کیا تو میرا نام لسٹ سے باہر کردیا۔ سمجھ سے بالاتر ہے اتنی تکالیف برداشت کرنے کے باوجود بھی مجھ سے پیسے مانگے گئے۔اب تو زبان زد عام ہے کہ خیبر پختونخواہ میں 10کروڑ کے کر وزارت حاصل کرو۔ پارٹی فنڈ اور عمران خان کے قانونی معاملات کے نام پر تمام وزرا سے چندا لیا گیا۔ جس نے چندہ نہیں دیا اسکا نام فائینل نہیں ہوا ،کچھ دوستوں نے بتایا 10 کروڑ کے بدلے وزارت کی مدت ایک سال جبکہ 15 کروڑ کے بدلے 2 سال ہوگی۔ ہر دوسال بعد پارٹی فنڈ میں چندہ دے کر ری نیول کروانا ہوگا افسوس ہوا خیبر پختونخواہ میں حکومت بھتہ خوروں کے ہاتھوں میں دیا گیا۔ یہ حکومت چھ مہینوں کی مہمان ہے۔ زیادہ نہیں چلے گی۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مشیر خزانہ کیلئے تیمور جھگڑا کو حتمی طور پر نامزد نہیں کیا تھا۔ تیمور جھگڑا کا نام بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے زیرغور لایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے تیمور جھگڑا پر الزام لگایا تھا کہ اسکی نااہلی کی وجہ سے صوبہ قر ضوں تلے دب گیا ہے،

Leave a reply