علی امین گنڈا پور 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کو دو روزہ راہداری ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے کردیا ہے جبکہ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے راہداری ریمانڈ کے حوالے سے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو راہداری ریمانڈ پر بھکرپولیس کے حوالے کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر علی امین گنڈا پور کو ڈی آئی خان سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا تھا جبکہ اس سے پہلے جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ اسماعیل خان بھکر اور اسلام آباد پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کو 6 روزکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوگل کی مدد سے 75 غیرقانونی ایپس میں سے 40 بند کروا دیں
تاہم آج اسلام آباد پولیس تھانہ گولڑہ میں درج ایک اور مقدمے میں علی امین گنڈا پور کو لینے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان کی عدالت پہنچی تھی اور بعدازاں پولیس اسے لے کر بھی گئی تھی.

Shares: