اسلام آباد:علی امین گنڈا پور نہیں گندا پورہیں:منورانجم رہنما پی پی نے بدلہ لے لیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منور انجم نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا نام بدل کر گندا پورہ رکھ دیا جائے

پی پی رہنما نے کہا ہے کہ اس طرح کے وزیر نہ صرف ملک کی بدنامی کے باعث ہیں بلکہ پارلیمنٹ کی بھی توہین ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنی چارپائی کے نیچے کے گند کو پہلے صاف کرنا چاہیے

چوہدری منور انجم کہتے ہیں‌ کہ کیا کشمیر کی الیکشن مہم میں پیسے بانٹنا جرم نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈا پور کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن لینا چاہیے

چودھری منور انجم کہتے ہیں‌ کہ علی امین گنڈا پور کی بھٹو شہید کے خلاف ہرزہ سرائی کسی صورت برداشت نہیں کی جاے گی،کشمیر کی سودے بازی کرنے والے کشمیر کے لئے لڑنے والوں کی قدر کیا جانیں

چوہدری منور انجم نے کہا کہ پی ٹی ائی اپنے وزیروں کی بد کلامی کی وجہ سے دنیا بھر میں بد نام ہو رہی ہے

Shares: