چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔
باغی ٹی وی : مظفر آباد میں چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گنڈا پور کو چھوڑو آج اچھی اچھی باتیں کریں گے۔
عبدالرشید سلہریا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تیاری میں حکومت کی معاونت حاصل رہی ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کم از کم 56 فیصد سے زائد ٹرن آوٹ ہو گا۔ پریزائیڈنگ آفیسر موقع پر پولنگ کے نتیجے کا اعلان کریں گے اور ایجنٹس کو کاپی دیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔ ہمارے پاس اختیارات ہیں انہیں استعمال کریں گے اور کر رہے ہیں۔