تحریک انصاف کے گرفتار رہنما علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا
اسلام آباد پولیس علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد لا رہی ہے، آج ڈیرہ اسماعیل خان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم پر تحریک انصاف کے گرفتار رہنما علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا، عدالت نے کیس کی مختصر سماعت کے بعد علی امین کو حوالے کرنے کا حکم دے دیا تھا، علی امین گنڈا پور پرتھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے
دوسری جانب علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پولیس کوحوالگی سیشن کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے پی ٹی آئی رہنماؤں نے سیشن کورٹ میں درخواست دائرکی ہے
علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.
علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ
علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ
علی امین گنڈا پور کو دو روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائیکورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا تھاعلی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بھکر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر ہیں انکو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر کیسز کی کوئی قانونی حثیت نہیں ہے ۔ میں پرویز خٹک اور اعظم خان سواتی اپنے کارکن علی امین سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں ۔