باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف تھر پارکر میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
علی امین گنڈا پور کے خلاف تھرپارکر کے مٹھی تھانے میں متنازع ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،درج ایف آئی آر کے مطابق گنڈا پور نے ٹویٹ کر کے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی، گنڈا پور کی ٹویٹ سے معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، گنڈا پور کے خلاف مقدمہ چار روز قبل درج کیا گیا تھا، تھر پولیس گنڈا پور کی گرفتاری کے لئے پہنچ گئی ہے،
دوسری جانب شکار پور کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ خارج کر دیا، علی امین کو عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،سینیٹر اعظم خان سواتی، قائد حزبِ اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ، سینیٹر سیف اللہ ابڑو ودیگر رہنما بھی سیشن کورٹ میں موجود تھے،
عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جو مخالفین ہیں جنہوں نے زیادتی کی ان کو معاف کرتا ہوں۔اقتدار میں آنے کے بعد جو خامیاں جو مسائل ہیں وہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، سندھ کے عوام نے جو عزت دی جو محبت دی اس کی دل سے قدر کرتا ہوں، سسٹم کی جو بے بسی دیکھی ہے اس کو باہر آکر ختم کروں گا، سسٹم کا جو نقصان ہو وہ بائیس کروڑ عوام کا نقصان ہو رہا ھے، اداروں میں اچھے لوگ بھی ہیں اور برے لوگ بھی ہیں، اچھائی بیان کروں گا تو کسی کو برا لگے گا، سندھ میں پولیس کے جو مسائل ہیں جو وسائل وہ بہت کم ہیں،عمران خان کے لئے سندھ کے عوام میں جو جذبہ دیکھا ھے وہ کہیں دیکھا ہے، پارٹی کے اندر عمران خان اور دوسری قیادت میں جو دوری ہے اس عمران خان تک پہنچائیں گے،سندھ میں صحت بے روزگاری اور پانی کے مسائل کے لئے بھرپور آواز اٹھاؤں گا، وکلا برادری کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں بہت ساتھ دیا ہے، آڈیو لیکس کون کر رہا اور کس سافٹ ویئر پر یہ کام ہو رہا، یہ غیر قانونی کام ہے، ملکی دفاع اور سالمیت کے لئے آڈیو ریکارڈنگ کرسکتے مگر لیک نہیں کرسکتے۔14 پارٹیوں کی جو پی ڈی ایم ان سے کہنا چاہتا ہوں وہ آئین نہ توڑیں ہم نے اپنی حکومتیں ختم کیں ،پی ڈی ایم الیکشن کروائے اور عوام میں آئے
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائیکورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا تھا علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بھکر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، علی امین کو ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلامآباد منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں بھکر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،بھکر سے لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا، اسکے بعد سندھ پولیس کے حوالے کیا گیا، سندھ میں ایک اور مقدمہ سامنے آیا ہے آج مٹھی پولیس علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرے گی،
علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.
علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ