اسلام آباد ہائیکورٹ ،علی امین گنڈا پور کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ، عدالت نے کہا کہ فریقین جمعے تک علی امین گنڈا پور کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ پیش کریں ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی ،وکیل علی امین گنڈاپور ایڈوکیٹ شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ علی امین گنڈا پور پر درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جاٸیں،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت جمعے تک ملتوی کر دی
دوسری جانب انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد، تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد اے ٹی سی پیش کردیا گیا ،عدالت نے علی امین گنڈاپور کو روسٹرم پر بلا لیا ،عدالت نے علی امین گنڈاپور سے استفسارکیا کہ کیا آپ کو ٹارچر تو نہیں کیا گیا؟ پولیس کی جانب سے دہشتگردی کی دفعات ہٹا دی ہیں، اب متعلقہ عدالت میں پیش کر سکتے ہیں،معاون وکیل نے کہا کہ ہماری استدعا ہے بابر اعوان پہنچنے والے ہیں تھوڑا انتظار کر لیا جائے، جج راجہ جواد عباس حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی دفعات ہٹا دی گئیں ہیں آپ کیا چاہتے ہیں کہ دہشتگردی کی دفعات نہ ہٹائی جائیں ،معاون وکیل نے کہا کہ ہم اس پر دلائل دینا چاہتے ہیں ،پہلے دہشتگردی کی دفعات لگا کر عدالت کا وقت ضائع کیا گیا،جج راجہ جواد عباس حسن نے کہا کہ چلیں ہم دونوں سائیڈ کو دس ،دس منٹ سن لیتے ہیں ،عدالت نے بابر اعوان کی آمد تک سماعت میں وقفہ کر دیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے کیس کی سماعت کی، پواسیکیوٹر کی جانب سے علی امین گنڈاپور کا مزید جسمانی ریمانڈ پر حوالے کرنے کی استدعا کی گئی،علی امین گنڈاپور کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے دلائل دیئے گئے بابر اعوان کی جانب سے ایف آئی آر کا متن پڑھا گیا،بابر اعوان نے کہا کہ مجسٹریٹ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ٹی وی چینل پر وائس سنی اور مقدمہ درج کروایا گیا وہ بھی چھ ماہ کے بعد کروایا گیا،کہتے ہیں علی امین گنڈاپور کی وائس میچ کرنی ہے ،تو وائس میچ یہاں کر لیں ،وہ وقت چلا گیا جب وائس میچ کرنا مشکل تھا،پولیس کی بدنیتی دیکھیں کہ پہلے اے ٹی سی کورٹ پیش کیا اور اب دہشتگردی کی دفعات ہٹا دی ،آج کل ٹیکنالوجی بہت ایڈوانس ہو گئی ہے وائس میں ایڈٹگ کرنا کوئی مشکل نہیں ،بابر اعوان کی جانب سے ایک ویڈیو ریکارڈنگ بھی سنائی گئی بابر اعوان نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی علی امین گنڈاپور کے وکیل بابر اعوان کے دلائل مکمل ہو گئے
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے، عدالت نے علی امین گنڈا پور کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے محفوظ فیصلہ سنایا
علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.
علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ
علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ
گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا
علی امین گنڈا پور کو دو روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائیکورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا تھاعلی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بھکر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے