تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختونخوا میں نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جار ی کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد علی امین گنڈا پور نے قانونی ٹیم کو ضمانت کی ہدایت کر دی ہے اور خود وقتی طور پر روپوش ہو گئے ہیں
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، علی امین گنڈا پور کے خلاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو علی امین گنڈ اپور کی گرفتاری کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں علی امین گنڈاپور کو 28 فروری کو الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین نے 2021ء کے الیکشن کے دوران دائر کی تھی
وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور نے قانونی ٹیم کو ضمانت کی ہدایت کی ہے اور وہ خود وقتی طور پر روپوش ہو چکے ہیں، ضمانت ملنے کے بعد علی امین گنڈا پور پھر سامنے آ جائیں گے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کررکھا ہے، سیاسی جماعتوں نے اس پر اعتراض کیا، پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کیا 9مئی میں ملوث افرادوزیر اعلیٰ کےپی کا امیدواربن سکتا ہے؟ کیا 9مئی جیسےبڑےسانحہ میں ملوث کرداروں کوایسے نوازاجائیگا،ایسی صورتحال رہی توکل 9 مئی میں ملوث شخص وزیراعظم کاامیدواربھی ہو سکتاہے,ہمیں تو کہا گیا تھا 9 مئی کے منصوبہ سازوں ،ملوث افراد سے نمٹا جائیگا، کیا نمٹنا اسے کہتے ہیں کہ وزرائے اعلی کےلئے نامزد کردیا جائے، ایسی ہی صورتحال رہی تو پھر سانحہ9مئی کیس پرنظر ثانی کرلی جائے.
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو تورہ بورہ بنانے کی سازش کر رہی ہے، اختیارولی خان
مرکزی رہنما و ترجمان ن لیگ اختیارولی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو وزیراعلی نامزد کرکے ریاست مخالف ایجنڈا اپنا لیا۔ علی امین وزیراعلیٰ بنے تو خیبرپختونخوا میں بلوچستان جیسے حالات پیدا ہو جائینگے۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو تورہ بورہ بنانے کی سازش کر رہی ہے ۔ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں پی ٹی آئی کیلئے ڈکیتی کی گئی ہے۔
علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لئے پولیس نے انکے گھر ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپہ مارا
علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.
علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ
علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ
گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا