علی امین گنڈا پور نے اپنی حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کر دیا

0
182
ali amin

نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کر دیا

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا تہذیب و روایات کا امین صوبہ ہے جسے وحشت و لاقانونیت کی آگ میں جھونک کر بے پناہ نقصان کیا گیا ہے،صوبے کی اقدار و روایات کے عین مطابق چادرو و چار دیواری کے مکمل احترام کو یقینی بنایا جائے گا اور امنِ عامہ کے قیام کے ساتھ شہریوں کی جان مال کی سلامتی کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی، حکومت سنبھالتے ہی صحت کارڈ کو پورے صوبے کیلئے بحال کریں گے اور لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کو غریبوں کیلئے آباد کریں گے، خواتین کو ان کے شرعی و قانونی حقوق کی فراہمی کیلئے سرکاری وسائل سے مفت قانونی معاونت فراہم کریں گے،صوبے میں ہر لحاظ سے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے اور لاقانونیت کے فروغ میں مکروہ کردار ادا کرنے والوں کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا،شہدا کی قربانیوں کا بھرپور اعتراف کرتے ہوئے ان کے لواحقین کیلئے خصوصی پیکیج کا اہتمام کریں گے ،اپنے وسائل کو ترقی دیکر صوبے کو مالی طور پر خود مختار بنائیں گے اور پوری توجہ اپنے شہریوں کی فلاح و ترقی پر مرکوز کریں گے،

دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کے متوقع ڈپٹی سپیکر قاسم علی شاہ کی نامزدگی پر اختلاف سامنے آگیا، پارٹی کا یوتھ ونگ عہدہ حاصل کرنے کے لئے سرگرم ہوگیا ،یوتھ ونگ کے نائب صدر اور پشاور سے نومنتخب ایم پی اے شیر علی آفریدی کا نام پیش کردیا،نامزد وزیر اعلی نے دونوں امیدواروں کے درمیان معاملہ اتفاق رائے سے طے کرنے کا مشورہ دیا، یوتھ ونگ کو منانے کی کوشش کامیاب نہ ہوئی تو پارٹی چیئرمین حتمی فیصلہ کریں گے،

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کررکھا ہے، سیاسی جماعتوں نے اس پر اعتراض کیا، پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کیا 9مئی میں ملوث افرادوزیر اعلیٰ کےپی کا امیدواربن سکتا ہے؟ کیا 9مئی جیسےبڑےسانحہ میں ملوث کرداروں کوایسے نوازا جائیگا،ایسی صورتحال رہی توکل 9 مئی میں ملوث شخص وزیراعظم کاامیدواربھی ہو سکتاہے,ہمیں تو کہا گیا تھا 9 مئی کے منصوبہ سازوں ،ملوث افراد سے نمٹا جائیگا، کیا نمٹنا اسے کہتے ہیں کہ وزرائے اعلی کےلئے نامزد کردیا جائے، ایسی ہی صورتحال رہی تو پھر سانحہ9مئی کیس پرنظر ثانی کرلی جائے.

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو تورہ بورہ بنانے کی سازش کر رہی ہے، اختیارولی خان
مرکزی رہنما و ترجمان ن لیگ اختیارولی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو وزیراعلی نامزد کرکے ریاست مخالف ایجنڈا اپنا لیا۔ علی امین وزیراعلیٰ بنے تو خیبرپختونخوا میں بلوچستان جیسے حالات پیدا ہو جائینگے۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو تورہ بورہ بنانے کی سازش کر رہی ہے ۔ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں پی ٹی آئی کیلئے ڈکیتی کی گئی ہے۔

علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لئے پولیس نے انکے گھر ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپہ مارا 

علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

Leave a reply