پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا گورنر ہاؤس پشاورپہنچے،علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کُنڈی سے ملاقات کی، ملاقات میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے وفاق سے بات کروں گا-
باغی ٹی وی : وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور حلف برادری کی تقریب میں شرکت کے لیے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال، مسائل و حقوق پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاوہ ازیں صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
فیصل کریم کنڈی اور علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن کے قیام کی کوششوں پر اتفاق کیا،گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قیام امن، مسائل کے حل اور وسائل کے حصول دونوں متحد ہو کر کوشش کریں گے، صوبے کے وکیل کا کردار ادا کروں گا، مسائل کے حل کے لیے میں وفاقی حکومت سے رابطہ کروں گا۔
ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ
پنجاب: پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کرنے کا اعلان
پاکستان کےمحمد آصف نے تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی،آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔