پنجاب پولیس کا علی امین گنڈا پور پر ڈی آئی خان سے لاہور اسلحہ پہنچانے کا الزام عائد

0
34
ali amin

پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی امین گنڈا پور پر ڈی آئی خان سے لاہور اسلحہ پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔

پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی امین گنڈا پور پر ڈی آئی خان سے لاہور اسلحہ پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ بیریئر توڑ کر اسلحہ لیجانے والی گاڑی علی امین گنڈا پور کی تھی. پولیس کے مطابق ایک مشکوک گاڑی روکی تو وہ بیریئر توڑ کر نکل گئی جسے تعاقب کے بعد گھیر لیا گیا، تلاشی لینے پر کار میں رکھے ہوئے آہنی صندوق سے 22 رائفلیں، 42 میگزین اور 181 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس کا شاہ زیب رند کو کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر مبارکباد
ائیر پورٹ پرابھی پریس کانفرنس ہو رہیں کل کو یہاں فلمی تقریبات ہوں گی کرن جوہر کی طنز
بلوچستان حکومت؛ شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد روانہ
لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار
مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ
گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام
ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار
چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال
اس ضمن میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور سمیت دو ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں جنہوں نے بتایا ہے کہ اسلحہ علی امین گنڈاپور کا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ اسلحہ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی حفاظت کے لیے رکھا گیا تھا اور ساتھ ہی اعتراف کیا ہے کہ اسلحے کو ڈی آئی خان سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا۔ ڈی پی او محمد نوید کا کہنا ہے کہ اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہونے کا شبہ ہے۔

Leave a reply