چھوٹی سکرین کے اداکار علی اصغر جو بہترین کامیڈی کرتے ہیں، وہ اداکار رشی کپور کی ایسی کاپی کرتے تھے کہ حقیقت کا گمان ہوتا تھا. ایکبار رشی کپور نے خود کہا تھا کہ علی میری بہترین کاپی کرتے ہیں. علی اصغر کا کپل شرما شو میں دادی کا کردار بہت زیادہ مقبول ہوا یہ کردار انکی نہ صرف پہچان بن گیا ہے بلکہ ان پر دادی کے کردار کی چھاپ لگ گئی ہےاور علی اصغر اس وجہ سے کافی پریشان ہیں علی آج کل ڈانس رائیلٹی شو جھلک دکھلا جا میں پرفارم کررہے ہیں. ان کی اس شو میں پرفارمنس کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. حال ہی میں انہوں نے جھلک دکھلا جا میں پرفارمنس دی اس کی تعریف مادھوری ڈکشٹ نے بھی کھل کر کی. اس موقع پر علی اصغر رو پڑے اور کہا کہ میں ایک عرصے سے بہت پریشان ہوں کیونکہ دادی کا کردار کرنے کے بعد مجھے عورتوں کے کردار ہی مل
رہےہیں. میرے بیٹے نے مجھے صاف صاف کہا کہ کیا آپ کو عورت بننے کے علاوہ کچھ نہیں کرنا آتا؟ وہ مجھ سے ناراض رہنے لگ گیا، اس کی ناراضگی دیکھتے ہوئے میں نے نو ماہ تک کام کی آفرز کو ٹھکرایا، لیکن میں کیا کروں کہ مجھے عورت کے کردار کے علاوہ کوئی اور کردار آفر ہی نہیںکیا جاتا. حالانکہ ماضی میں ، میں بہت اچھے اچھے کردار کر چکا ہوں. علی اصغر یہ باتیں کرتے رو پڑے اور مادھوری بھی رو دیں اور بولیں کہ علی آپ ایک بہترین پرفارمر ہو اور ہم آپ کو بہت پسند کرتے ہیں.