ماورا حسین کا لڑکیوں کو ہراساں کرنا معمولی بات ہے بیان پر علی گُل پیر کی مزاحیہ پیروڈی سوشل میڈیا پر وائرل

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہو ئی جس میں وہ روڈ پر لڑکیوں کو چھیڑنے کو معمولی بات ہے کہتی نظر آئیں جس پر انہیں صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا-

باغی ٹی وی :ندایاسر کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان کی 2 سال پرانی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اور ہمایوں سعید ندا یاسر کے شو میں اپنی فلم کی پروموشن کے لیے آئے ہوئے ہیں۔

ماورا حسین کی مذکورہ ویڈیو کلپ اگست 2018 کے گڈ مارننگ پاکستان کی ہے جب ان کی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 ریلیز ہونے والی تھی اور وہ فلم کی تشہیر کے سلسلے میں دیگر اداکاروں کے ساتھ مارننگ شو میں شریک ہوئی تھیں۔

شو کے دوران ندا یاسرماورا سے پوچھتی ہیں کہ کیا کبھی تمہیں کسی نے چھیڑا؟

اس پر ماورا حسین کہتی ہیں کہ لڑکیوں کو چھیڑنا تو لاہور کا فن ہے لڑکے گاڑیوں میں تیز میوزک لگاکرنکل جاتے ہیں روڈ پر اور لڑکیوں کو چھیڑ رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اس کے بغیر لاہوریوں کی عید نہیں لگتی۔ لہذا ہمیں اس کا برا نہیں ماننا چاہئے۔

اسی پر ندا یاسر نے ان سے سوال کیا کہ اب بھی اگر ان کے ساتھ ایسا ہو تو وہ کیا کریں گی؟ جس پر ماورا حسین نے کہا کہ انہیں برا نہیں لگے گا کیوں کہ ان کی بھی تو عید ہے!

ماورا حسین کے اسی جواب پر نہ صرف پروگرام میں موجود اداکار ہنس پڑے بلکہ پروگرام میں شریک شرکا نے بھی تالیاں بجائیں۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ماورا کی اس بات کو بالکل بھی مذاق میں نہیں لیا اور انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے فنکاروں کو بولنے سے پہلے سوچنا چاہئے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

تاہم اب پاکستانی گلوکار، اداکار اور پیروڈی ایکسپرٹ علی گُل پیر کی بھی ماورا کے اس بیان کا مذاق بناتے ہوئے پیروڈی سامنے آئی ہے-جس میں علی گُل پیر ندا یاسر اور ماورا کا کردار ادا کرتے ہوئے دلچسپ اور عجیب انداز میں دونو ں کی آوازوں پر پیروڈی کی ہے-
https://www.instagram.com/p/CDD3JD7J8fX/?igshid=1bbzj05614cur
علی گُل پیر کی اس پیروڈی کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہاہے-

لڑکیوں کو ہراساں کرنا معمولی بات ہے کہنے پرماورا حسین کو تنقید کا سامنا

Comments are closed.