اداکار علی خان جنہوں نے بھارت میں بھی کام کیا ، بھارتی ڈراموں میں اہم اور مرکزی کردار نبھائے چندایک فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اس کے بعد وہ پاکستان بھی آئے اور یہاں رہتے ہیں یہاں بھی انہوں نے بہت زیادہ کام کیا، علی خان کے حوالے سے بہت سارے لوگوں کو کنفیوژن رہتی ہے کہ آخر علی خان کون ہے وہ بھارتی ہے یا پاکستانی ، تو اس کنفیوژن کو دور کر دیا ہے، خود علی خان نے ہی ، انہوں نے کہا ہے کہ میں نہ پاکستانی ہوںنہ ہی بھارتی ہوں بلکہ برٹش ہوں.
میں تینوں ملکوں میں کام کرتا ہوںتینوں ملکوں میں رہتا ہے اور تینوں میں ملکوں میں کام کرتا رہوں گا. مجھے جہاں بھی اچھا کام ملے میں وہیں چلا جاتا ہوں،” میرا اس بات پر بہت یقین ہے کہ فنکاروں کے فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی” . پاکستان انڈیا برطانیہ ہر جگہ اپنے اپنے ماحول کے مطابق بہترین کام ہو رہا ہے. علی خان نے کہا کہ مجھے جو بھی اور جہاں بھی کام ملتا ہے میں صرف یہ دیکھتا ہوں کہ اس میں اداکاری کا کتنا مارجن ہے اور میرے کیرئیر پر اس کام کا کیا اثر پڑے گا. یاد رہے کہ علی خان انڈیا اور پاکستان دونوں ملکوں میں یکساںمقبول ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ میں برٹش ہوں.