پاکستان شوبز انڈسٹری کے معورف اداکار حمزہ علی عباسی کی احمدیوں کے حق میں کی گئی ٹویٹ پر پی ٹی آئی رہنما اور وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کا کرارا جواب
باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ضمزہ علی عباسی نے گذشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قائداعظم کے تاریخی الفاظ پر مبنی ایک نوٹ شئیر کیا
حمزہ علی عباسی کی طرف سے شئیر کئے گئے نوٹ پرلکھا تھا کہ 23 مئی 1944 کو قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احمدی مسلمان ہیں اور مسلم کانفرنس پر مشتمل تنظیم میں شامل ہونے کے حقدار ہیں۔ ہم ذیل میں اردو کتاب تاریخ حریت کشمیر سے اقتباس کرتے ہیں ہسٹری آف انڈیپینڈینس موومنٹ ان کشمیر والیوم 2 ، 1936-1945 صفحہ نمبر 291:
اللہ کے آخری نبی/رسول صل اللہ علیہ وسلم نےجو دین دیا اس میں انسانوں کو ایک دوسرے کی اصلاح کی کوشش کا اختیاریے لیکن کوئی فرد/گروہ، جو اپنے آپ کو مسلمان کہے، اس کی دلیل قرآن و سنت سے دے، اسے غیر مسلم ڈکلیر کرنے کا اختیار رسول اللہ کے دنیاسے رخصت ہونے کے بعد کسی انسان کے پاس نہیں. pic.twitter.com/e7gWrXJ67U
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) May 2, 2020
اخباری نمائندوں نے قائداعظم سے مرزا ئیوں کے بارے میں ایک سوال پوچھا کہ انہیں مسلم کانفرنس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جارہی ہے کیونکہ وہ غیر مسلم سمجھے جاتے ہیں۔آپ کا اس کے بارے میں کیا موقف ہے؟ مسٹر جناح نے جواب دیا میں ایسے شخص کو غیر مسلم قرار دینے والا کون ہوں جو اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہو؟
نوٹ میں لکھا تھا کہ اس مقام پر کتاب کا ایک مخصوص پوائنٹ سوال کے پس منظر کی وضاحت کرتا ہے:مسلم کانفرنس کی بحالی کے موقع پر اس کا آئین فلیکسیبل بنا دیا گیا ہے تاکہ کوئی احمدی کانفرنس کا ممبر نہ بن سکے۔
یہ نوٹ شئیر کرتے ہوئے حمزہ علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ کے آخری نبی/رسول صل اللہ علیہ وسلم نےجو دین دیا اس میں انسانوں کو ایک دوسرے کی اصلاح کی کوشش کا اختیاریے لیکن کوئی فرد/گروہ، جو اپنے آپ کو مسلمان کہے، اس کی دلیل قرآن و سنت سے دے، اسے غیر مسلم ڈکلیر کرنے کا اختیار رسول اللہ کے دنیاسے رخصت ہونے کے بعد کسی انسان کے پاس نہیں.
بھائ کوئ شخص تب تک مسلمان ہو ہی نہیں سکتا جب تک وہ عقیدہ ختم نبوت حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسّلم پہ کامل ایمان نہ رکھے
کہ محمد(ص)اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور ان کے بعد نہ کوئ نبی آئے گا نہ کوئ رسول۔
یہی قرآن کہتا ہے۔
یہی حدیث سے ثابت ہے
اور یہی آئیں پاکستان کہتا ہے https://t.co/uWrBhAb3Dd pic.twitter.com/JitapWEMti— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) May 5, 2020
حمزہ علی عباسی کی اس ٹویٹ کا پی ٹی آئی رہنما اور وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھائی کوئی شخص تب تک مسلمان ہو ہی نہیں سکتا جب تک وہ عقیدہ ختم نبوت حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسّلم پہ کامل ایمان نہ رکھے کہ محمد(ص)اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور ان کے بعد نہ کوئ نبی آئے گا نہ کوئ رسول۔ یہی قرآن کہتا ہے۔ یہی حدیث سے ثابت ہے اور یہی آئین پاکستان کہتا ہے
جنت اور جہنم کیسی اور اس کے حقدار کون لوگ، رحمت ہی رحمت سحر ٹرانسمیشن
کورونا، سندھ اور اٹھارویں ترمیم: بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کوایسا کیا کہ دیا؟