پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں خیبرپختونخوا پولیس نے گرفتار کیا۔
9 مئی :حساس ادارے کے دفتر پر حملےکے 4 ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کےتحت مقدمہ …
اسے سے قبل علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا جیل حکام کے مطابق علی محمد خان کو نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا کیا گیا ہے،علی محمد خان کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے احکامات پر رہا کیا گیا ہے واضح رہے کہ علی محمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اسپیکرقومی اسمبلی کی قائم کردہ آڈیولیکس تحقیقاتی کمیٹی کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا تھااسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی نظربندی کے خلاف سماعت ہوئی۔
عدالت نے شہریار آفریدی کو 15 روز کی نظر بندی کے بعد رہا کردیا، تاہم انہیں رہا ہوتے ہی راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیاپولیس کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔