تحریک انصاف کے علی نواز اعوان کو والدہ نے گھر سے نکال دیا

اسلام آباد :تحریک انصاف کے علی نواز اعوان کو والدہ نے گھر سے نکال دیا،اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کی سزا، تحریک انصاف کے علی نواز اعوان کو والدہ نے گھر سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کیساتھ ہوئے تصادم کے دوران غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر معافی مانگ لی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس کا دفاع نہیں کیا جا سکتا، میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں۔

قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پرگھر والے بھی ناراض ہیں، جب گھر گیا تو امی نے کہا کہ آپ گھر سے نکلیں، ہم نے آپ کو اس کام کیلئے اسمبلی نہیں بھیجا تھا۔
۔

انہوں نے کہا کہ غلط بات کسی کی بھی ہو وہ غلط ہی ہوتی ہے، اپوزیشن کی طرف سے دھکم پیل کی گئی اور ہمیں گالیاں دی گئیں، جس وہ اپنے جزبات پرقابونہ رکھ سکے اورگالی کا جواب گالی میں دیا جس پروالدہ محترمہ سخت ناراض ہوئیں‌

Comments are closed.