آغا علی کے بھائی علی سکندر جو کہ رئیلٹی شو تماشاگھر میں موجود تھے ان کو بہت پسند کیا گیا لیکن بد قسمتی سے وہ جیت نہ سکے اور گھر سے بے گھر ہو گئے. علی سکندرنے تماشا گھر سے باہر نکلنے کے بعد ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس میںانہوں نے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ مجھے پاکستان سمیت پوری دنیا سے اتنا پیار ملے گا. انہوں نے کہا کہ میں ہر وقت گھر میںیہی سوچ رہا ہوتا تھا کہ باہر اس وقت کیا ہو رہا ہوگا جو میںکررہا ہوں وہ باہر لوگوں کو پسند آبھی رہا ہے یا نہیں. کہیں میںکچھ غلط تو نہیں کررہا. میں ہر روز اینٹرٹینمنٹ کا پیکج تیار کرکے لاتا تھا. لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ آپ سب مجھے اتنا پسند کررہے ہیں.
”آپ سب نے مجھے ووٹ کیا سپورٹ کیا ، میں آپ سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ”، آپ سب نے میرا دل جیت لیا ہے مجھے جیت لیا ہے میںآپ کی محبتوں کا قرضدار بن گیا ہوں. میں اب آپ سب کے ساتھ رابطے میںرہا کروں گا انسٹاگرام پر لائیو بھی آیا کروں گا، یوٹیوب چینل پر بھی آپ سے باتیں کیا کروں گا، آپ کے تمام سوالوں کا جواب دوں گا. آپ سب میری انرجی ہو میرا فیول ہو بس اسی طرح سے مجھے پیار دیتے رہیے گا .