علی طاہر اور وجیہہ کی شادی کیسے ہوئی ؟

0
51

نعیم طاہر اور یاسمین طاہر کے بیٹے علی طاہر اور ان کی اداکارہ اہلیہ وجیہ طاہر نے ایک شو میں شرکت کی ہے اس میں انہوں نے بتایاہے کہ کیسے ان دونوں کی شادی ہوئی. وجیہہ نے کہا کہ ہماری شادی سے پہلے میری اور علی کی والدہ کی بہت زیادہ دوستی تھی ، لیکن میرا علی کے گھر آنا جانا نہیں تھا ، ایک بار ایسا ہوا کہ میری اور علی کی دور کی فیملی نے ایک پلان کیا ، اور سب علی کے گھر اکٹھے ہوئے ، وہاں سب نے کہا کہ علی اور وجیہہ ڈانس کریں ہم نے ایک گانے پر ڈانس کیا ، سب نے بہت پسند کیا وہ میری اور علی کی پہلی ملاقات تھی . اس کے بعد میری والدہ

نے کہا کہ میں علی سے ٹیوشن پڑھا کروں ، میں ٹیوشن پڑھنا شروع ہوئی تو اس دوران ہم نے ایک دوسرے سے شادی کرنےکا فیصلہ کر لیا. ڈیڑھ سال کے اندر ہماری شادی ہو گئی. علی نے کہا کہ ہمارے درمیان خطوط بازی بھی ہوتی رہی اور مجھے بعد میں پتہ چلا کہ مجھے جو وجیہہ کے نام سے خط آتے تھے وہ اسکی خالہ لکھتی تھیں. لیکن ہماری شادی جب ہوئی تو اس کے بعد ہمارے درمیان زیادہ محبت بڑھی جو آج تک قائم ہے.

Leave a reply