جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی آصفہ بھٹو زرداری کی تعریف کیے بنا رہ نہ سکے
جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی آصفہ بھٹو زرداری کی تعریف کیے بنا رہ نہ سکے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے میں بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زدرادی کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو نے سیاسی انٹری کی ہے . آصفہ کی تقریر پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ پر لیکن آصفہ بھٹو کی شخصیت متاثر کن ہے .
Political differences aside, Aseefa is pretty cool.
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) November 30, 2020
آصفہ بھٹو نے سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے جاندار خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ دیدیا، حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا۔
آصفہ بھٹو کو ملتان میں خطاب کرتا دیکھ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن جذباتی ہو گئے اور فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ آصف بھٹو زرداری کا اپنے پہلے سیاسی خطاب میں کہنا تھا کہ ہم بی بی شہید کا مشن لے کر چلیں گے۔
آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کے ظلم کے باوجود اتنی تعداد میں کارکن جمع ہوئے۔ عوام اب حتمی فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ ان حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ ہم عوام کی خدمت کرکے شہید بھٹو کا مشن پورا کریں گے۔آصفہ نے حکمرانوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اگر بھائیوں کو گرفتار کریں گے تو پیپلز پارٹی کی ہر عورت جدوجہد کیلئے تیار ہے
She has her mother’s voice, heart, courage and political acumen. @AseefaBZ #PDMJalsaMultan pic.twitter.com/BI4FA1vPl9
— Naz Baloch (@NazBaloch_) November 30, 2020