کراچی : کراچی کی بہتری کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑا کریں‌گے ، کراچی کی خوشحالی سے پاکستان کی خوشحالی وابستہ ہے، وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی بہتر ہوگا تو ملکی معیشت بہتر ہوگی۔ایف پی سی سی آئی میں تقریب سے خطا ب میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ شہر کا کچرا اور کچرا کنڈیاں ٹھیکوں پر بیچی جاتی ہیں۔

 

دنیا آج ورلڈ ریبیز ڈے منارہی ہے اور پاکستان میں‌ کتے کاٹنے سے لوگ مررہے ہیں‌ ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌

ایف پی سی سی آئی میں تقریب سے خطا ب میں علی زیدی نے کہا کہ اپنی وزارت کو ڈیجیٹل کرنے کی طرف لے جا رہے ہیں، اگلے ہفتے سے فائلز کو ای فائل پر منتقل کرنے جا رہے ہیں۔ کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہ اور جگہ جگہ کچرا پڑا ہے جبکہ کراچی کے انفرا اسٹرکچر میں تمام انتظامی امور آتے ہیں لیکن اب پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے نئی چیزوں کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

 

“ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا فیصلہ قابل قدر ہے، پاکستان بزنس کمیونٹی” لاک ہے

ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا فیصلہ قابل قدر ہے، پاکستان بزنس کمیونٹی

ایف پی سی سی آئی میں تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے علی زیدی نے ایک بہت ہی تکلیف دہ بات کی انکشاف کرتے ہوئے کیا کہ عید کے دنوں‌میں وہ اپنے والد محترم سے تین دن تک اس وجہ سے نہ مل سکے کہ میں‌کراچی میں صفائی کی مہم میں مصروف تھا ، علی زید ی نے کہا کہ کراچی سب کا ہے ، ہمیں‌سب کو اس کی خوشحالی کے لیے دن رات محنت کرنا ہوگی

“پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر پر استعفیٰ دینے کے لیے دباو بڑھ گیا ، وہ وزیرکون ہے ؟” لاک ہے

پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر پر استعفیٰ دینے کے لیے دباو بڑھ گیا ، وہ وزیرکون ہے ؟

ایف پی سی سی آئی میں تقریب سے خطا ب میں علی زیدی نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کے تعاون سے نالوں کی صفائی کا کام سنبھالا، اگلے دن ڈی ایم سی کھڑی ہوجاتی ہے کہ ہم کچرا اٹھائیں گے، کچرا کنڈیوں کو ٹھیکے پر فروخت کیا جاتا ہے جبکہ کچرےمیں لوہے کا سامان، تاریں وغیرہ ہوتی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میری ٹائم کا معیشت سے گہرا تعلق ہے، دنیا کہاں پہنچ گئی اور ہم وہیں کھڑے ہیں۔

Shares: