لاہور:علی ظفرفاونڈیشن کی طرف سے لاہورمیں خواجہ سراوں اورعیسائی کمیونٹی میں راشن کی تقسیم ،اطلاعات کے مطابق معروف سنگرعلی ظفر کی فاونڈیشن کرونا وائرس کی وجہ سے پریشان حال افراد اورخاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا اپنا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے
باغی ٹی وی کےمطابق آج علی ظفر فاونڈیشن نے لاہورکے مختلف علاقوں میں غریب اورمستحق خاندانوں میں راشن کے پیکٹس تقسیم کیے ،اس سلسلے میں ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہےکہ لاہور میں فاونڈیشن کی طرف سے عیسائی خاندانوں کو 1 ہزار سے زائد راشن کے پیکٹس تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ لاہورکے خواجہ سراوں کو بھی راشن کے پیکٹس تقسیم کیئے گئے ہیں
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1260668451254870024
ذرائع کا کہنا ہےکہ علی ظفرفاونڈیشن کےساتھ ساتھ شاہد آفریدی کی فاونڈیشن بھی مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کررہی ہے،علی ظفر نے انسٹا گرام پراس کی کچھ تفصیل بھی جاری کی ہیں
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ علی ظفر فاونڈیشن اب تک 35 سو سے زائد خاندانوں میں راشن کی تقسیم کرچکی ہے ، اس فاونڈیشن نے اس دوران اس بات کا بھی خیال رکھا کہ لوگوں کو کرونا وائرس سے بچانے کےلیے تمام تراحتیاطی تدابیر بھی اختیارکی جاتی ہیں اور اس دوران آنے والے افراد کو دور دور بٹھا کر راشن تقسیم کیا جاتا ہے