پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے پروڈیوسر ، اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کو لاہور آکر اُن کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا چیلنج دے دیا-

باغی ٹی وی : سوشل میڈیاویب سائٹ ٹوئٹر پر فہد مصطفیٰ نے نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی کرکٹ کھیلنے کی صلاحیتیں دیکھ کر جہاں مداح حیران ہوئے تو وہیں معروف معروف کرکٹرز اور شوبز شخصیات بھی اس پر اپنا ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔


اس ضمن میں گلوکار علی ظفر نے بھی کرکٹ کھیلتے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی اور فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ سر آپ لاہور آئیں تو بتائیں-


علی ظفر نے مزید لکھا کہ ایک کراچی بمقابلہ لاہور تو بنتا ہے۔


جس پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ یہ دعوت نامہ کم اور کوئی چیلنج زیادہ لگ رہا ہے۔


ساتھ ہی فہد مصطفی نے اپنے اس میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد کو امپائر نامزد کیا۔


علی ظفر نے نامزد امپائرز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ’اور کیا چاہئے۔


دوسری جانب صحافی اقرار لحسن نے بھی اس گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کیا خیال ہے فہد بھائی ہو جائے

Shares: