پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے جنید جمشید کا گانا گا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار و اداکار علی ظفر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ جنید جمشید کا گانا گا رہے ہیں- ویڈیو شئیر کرتے ہوئے علی ظفر نے لکھا کہ اگر آپ پریشان ہیں تو آپ کو خوش کرنے کے لیے یہاں ایک چھوٹی سی چیز ہے۔
Are you feeling down? Here’s a little something to cheer you up. In remembrance of the great late @JunaidJamshedPK. #JunaidJamshed #VitalSigns #ShoaibMansoor pic.twitter.com/t1Ai0us2EC
— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 3, 2020
انہوں نے جنید جمشید کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آج اس عظیم مرحوم کی یاد میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ویڈیو کے آغاز میں علی ظفر نے گنگنائے جانے والے گیت ’چلو تو سہی‘ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ گیت میرے پسندیدہ فنکار اور بینڈ ‘وائٹل سائنز‘ کا ہے جسے شعیب منصور نے لکھا ہے۔
ماضی کے معروف میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز کے 1993 میں ریلیز ہونے والے البم ’اعتبار‘ کا مشہور و معروف گیت ’چلو تو سہی‘ علی ظفر کی سُریلی آواز میں سُن کے مداح خوش ہوگئے اور اپنے پسندیدہ گلوکار جنید جمشید کو یاد کرنے لگے-