گلوکار و اداکار علی ظفر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نظم کی ویڈیو جاری کردی

باغی ٹی وی : گلوکار و اداکار علی ظفر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نظم کی ویڈیو جاری کردیمختصر ویڈیو میں علی ظفر کو موسیقی کی دھن پر نظم پڑھتے ہوئے سنا جا سکتا ہے

علی ظفر نے عورت کے نام سے جاری کی گئی نظم کو خود ہی لکھا اس کے ڈائریکٹر عدنان قاضی ہیں اس نظم میں انہوں نے عورت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مرد اور دنیا کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا

علی ظفر نظم کے اشعار اس طرح پڑھ رہے ہیں نظم کے آغاز موسیقی کی دھن کے ساتھ چڑیوں کی خوبصورت چہچہاہٹ سنائی دیتی ہے

کھلتی اور روشن صبح کا کومل سا روپ ہو تم

کبھی مدھم مدھم چاندنی کبھی تیکھی دھوپ ہو تم

تم نہیں میرے ساتھ تو میری حیثیت کیا ہے

بتلاؤ تمہارے عشق کی یہ کیفیت کیا ہے

اے عورت ! تم بے مثل ہو تمہیں پہنچے میرا سلام

میری روح تمہاری سلطنت میرا دل ہے تیرا غلام

آخر میں ویڈیو مپر لکھا کہ عورت کو سیلیوٹ جنہوں نے ہم مردوں کو پیدا کیا

سوشل میڈیا پر علی ظفر کی ویڈیو کو کافی سراہا جا رہا ہے ویڈیو میں علی ظفر کو ایک کمرے میں پیانو کی دھن بجاتے اور نظم پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ویڈیو میں کسی خاتون کو نہیں دکھایا گیا

گلوکار نے ویڈیو جاری کرنے کا اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی کیا

Shares: