گلوکار و اداکار علی ظفر جو جتنے سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں اتنے ہی نٹ کھٹ بھی ہیں. علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور مزے مزے کی وڈیوز اپلوڈ کرتے رہتے ہیں، علی کبھی اپنے کھانے بنانے کی وڈیو اپلوڈ کرتے ہیں تو کبھی شائقین سے براہ راست ًمخاطب ہونے کی وڈیوز مداحوں کی نذر کرتے ہیں. حال ہی میں علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں وہ لڑکیوں کی طرح میک اپ لگائے ہوئے ہیں انہوں نے چہرے پر مکل میک اپ کر رکھا ہے اور اس وڈیو میں کہتے نظر آرہے ہیں” پتہ نہیں آج کل لڑکوں کو کیا ہو گیا ہے لڑکیوں کی طرح میک اپ لگا کر ٹک ٹاک پر وڈیو ڈالتے رہتے ہیں، الُو کے … کہہ کر خاموش ہوجاتے ہیں. علی
ظفر کی یہ وڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے اور انہیں میک اپ میں پسند کیا جا رہا ہے. علی ظفر چونکہ طنزو مزاح بہت اچھا کر لیتے ہیں اسلئے شائقین ان کی وڈیوز سے کافی محظوظ ہوتے رہتے ہیں. سوشل میڈیا پر علی ظفر کافی پاپولر ہیں اور بہت زیادہ فین فالونگ بھی رکھتے ہیں. یاد رہے کہ علی ظفر نے نہ صرف پاکستان بلکہ اپنی گائیکی اور اداکاری کا لوہا بھارت میں بھی منوایا . بالی وڈ کی نامور شخصیات علی ظفر کے کام کی دیوانی ہیں ان میں رنویر سنگھ کا نام قابل زکر ہے.