کورونا وائرس:علی ظفر کی سوشل میڈیا صارفین سے مالی مشکلات کا شکار فنکاروں اور دیگر عملے کے لئے مدد کی اپیل

پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار علی ظفر نے عالمی وبا کورونا کے باعث مالی مشکلات کا شکار فنکاروں اور دیگر عملے کی مدد کی اپیل کردی۔

باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں پیغام جاری کرتے ہوئے علی ظفر نے مداحوں سے اپیل کی کہ وبائی وائرس کے باعث فنکار، موسیقار اوردیگر عملے کی مالی مشکلات کا شکار ہیں۔


انہوں نے کہا کہ فنکار اس وقت سنیما تھیٹر اور ڈراموں ، فلموں کی پروڈکشن بند ہونے کی وجہ سے مشکل حالات میں ہیں، ہمارا ایسے موقع پر فرض بنتا ہے کہ ہم ان کیلئے کچھ کریں۔

علی ظفر نے بتایا کہ علی ظفر فاؤنڈیشن نے اب تک 700 خاندانوں کی مدد کی ہے اور مزید بھی جاری ہے۔

گلوکار و اداکار نےسوشل میڈیا صارفین سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس نیک کام کیلئے آپ بھی آگے آئیں اور ہمارا ساتھ دیں۔

علی ظفر نے بتایا کہ مالی مشکلات کا شکار تھیٹر اور ایسے ہی دوسرے مقامات سے تعلق رکھنے والوں کو راشن سمیت کیش بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

گلوکار نے کہا کہ اس وقت مشکل حالات کا شکار ہماری زندگیوں میں رنگ بھرتے آئے ہیں اب ہماری باری ہے کہ ہم ان کیلئے کچھ کریں۔


علی ظفر کی اس ویڈیو پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے گلوکار و ادکار کی اس کاوش کی تریف کی اور گلوکار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ علی ظفر فاؤنڈیشن کیلئے دل کھول کر عطیہ کریں۔

شعیب اختر نے لکھا کہ برائے مہربانی علی ظفر فاؤنڈیشن کی مدد کریں۔ وہ ایسے فنکاروں کے لئے فنڈ جمع کررہے ہیں جو کوویڈ کی وجہ سے بے روزگار ہیں کیونکہ کوئی پروگرام اور پرفارمنس نہیں ہوتا ہے۔ان کے لئے کھلے دل سے عطیہ کریں۔

میرا نے مالی امداد کے لیے لاہورآرٹس کونسل میں درخواست جمع کرادی

Comments are closed.