مزید دیکھیں

مقبول

تنگوانی: سینیئر صحافی کے گھر سے 2 موٹر سائیکل چوری، پولیس اطلاع کے باوجود خاموش

تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ)سینیئر صحافی...

بھارت کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہانڈیا کا پاکستان...

ندا ڈار مینٹل ہیلتھ کا شکار ہو گئیں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار...

سیالکوٹ: پلی تو خانہ میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض )تھانہ کینٹ کے...

ایک یادگار شام .تحریر:شاہدہ مجید

کینیڈا سے تشریف لائے معروف باکمال شاعر ڈاکٹر اسد...

علی ظفرمداحوں کی خواہش پر پی ایس ایل فائیو کا ترانہ بنانے کے لئے تیار

معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر پی ایس ایل کے پہلے دوسرے اور تیسرے سیزن کے ترانے گا چکے ہیں جو کامیاب رہے اور لوگوں نے کافی پسند بھی کئے اب علی ظفر پی ایس ایل فائیو کا ترانہ بھی بنانے جا رہے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی اسیس ایل فائیو کے ترانہ تیار ہیں جو علی عظمت ہارون عارف لوہار اور عاصم اظہر نے گایا تھا جو کہ مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہا اور اس ترانے پر پی ایس ایل کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا تاہم اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عکی ظفر نے ایک مختصر دورانیے کی ویڈیو شئیر کی ہے
https://twitter.com/AliZafarsays/status/1231522148105310208?s=08
جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے بھائی آ رہا ہے جبکہ ویڈیو میں علی ظفر کے میوسیقی آلات دکھائے گئے ہیں اور علی ظفر سسٹم پر کام کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں بھائی آ رہا ہے تیار ہو جاؤ

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ترانی تیار ہیں جو کہ علی عظمت ہارون عارف لوہار اور عاصم اظہر نے گایا تھا وہ مداحوں کو پسد نہیں آیا اور خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہویے انہوں نے علی ظفر کو یا د کیا

زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو بھائی حاظر ہے علی ظفر


جبکہ 20 فروری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی تقریب سمیت اس کے میزبان احمد گوڈیل کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ان کے انداز پر انہیں کہا گیا کہ وہ عمران خان کی نقل کرتے ہیں جبکہ احمد گوڈیل نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ فیمنزم اپنی جگہ می ٹو اپنی جگہ پر ابھی تک علی ظفر پر الزام ثابت نہیں ہوا اور سننے میں آیا تھا کہ میشا شفیع کیس بھی ہار چکی ہیں لیکن پی ایس ایل میں مجھے اجازت نہیں کہ میں علی ظفر کا کوئی بھی گانا چلا سکوں

احمد گوڈیل نے مزید کہا کہ بجائے اس کے کہ ہم پرانی باتوں کو بھلائیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کریں ہمیں اس سب کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا میں نہیں جاتنا مستقبل میں کیا ہوگا میں نہیں جانتا کہ میرے لیے آگے کیا لکھا ہے لیکن اللہ تعالی جو بھی لکھتا ہے وہ سب سے بہترین منصوبہ کرتا ہے اور اس کے آگے انسان کچھ نہیں کرسکتا

اس پر علی ظفر نے شدید حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کسی ایک شخص ادارے اسپانسر یا کسی ایک ٹیم کا برانڈ نہیں یہ پاکستانیوں کا برانڈ ہے اور پاکستانیوں کے لیے ہی ہے

واضح رہے کہ کہ گذشتہ روز پی ایس ایل کے رواں سیزن کا ترانہ گانے والے علی عظمت نے ایک شو میں شرکت کی جس میں میزبان وسیم بادامی نے ان سے ترانے تیار ہیں پر آنے والے ردعمل کے بارے میں پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گانے کے ردعمل میں دو چار چیزیں ملوث تھیں حریف فنکاروں نے بلاگر ز کو پیسے دے کر تنازعہ کھڑا کردیا تھا اس پر علی ظفر نے ٹویٹر پو ایک مزاحیہ ویڈیو بھی سینڈ کی تھی جس میں انہوں نے طنز کرتے ہوئےکہا تھا کچھ بھی غلط ہو جائے اس کا ذمہ دار میں یعنی آپ کا بھائی ہوں

اے آر وائی نیوز کے میزبان وسیم بادامی کے پروگرام میں ٹیلی فونک انٹر ویو کے دوران علی ظفر نے علی عظمت کے دیئے گئے ایک بیان پر کہا کہ میں کسی بھی گانے کو کسی کی پسند ناپسند نہیں بنا سکتا میرے پاس ایسی کوئی طاقت نہیں جس سے لوگوں کی توجہ حاصل کرسکوں یہ تو اللہ کا کرم ہوتا ہے کہ کوئی گانا اچھا بن جاتا

پی ایس ایل میں علی ظفر کے گائے ترانے چلانے کی اجازت نہیں احمد گوڈیل کا انکشاف


انٹر ویو میں میزبان وسیم بادامی نےسوال کیا کہ کیا پی سی بی انہیں کہے گا تو وہ ترانہ بنائیں گے لوگوں کی خواہش پر کچھ نہیں کیا جاسکتا؟ اس کا جواب دیتے ہوئےعلی ظفر کا کہنا تھا کہ باضابطہ طور پر تو ایسے ہی ہونا چاہیئے لیکن لوگ کہتے ہیں تو میں اپنی پوری کوشش کروں گا کیونکہ لوگوں نے ہی مجھے اسٹار بنایا ان کے لیے تو جان بھی حاضر ہے

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آپ عوام کی رائے صحیح طور پر لے لیں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ ان کے کسی فعل سے لوگوں کی دل آزاری ہو تو میزبان نے علی ظفر کے سامنے پول کروانے کی تجویز پیش کی کہ لوگوں کی متفقہ رائے سامنے آجائے اور علی ظفر کو بھی 24 گھنٹے سوچنے کا وقت لیا تھا

تاہم اب علی ظفر مداحوں کی خواہش پر پیہ ایس ایل کا ترانہ بنا رہے ہیں جو کہ امید ہے چند دن بعد منظر عام پر آ جائے گا