سوشل میڈیا کا دور ہے اس میں کب کسی کی کونسی وڈیو اور تصویر وائرل ہو جائے کسی کو بھی نہیں پتہ ہوتا. حال ہی میں علی ظفر کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے. جس میں وہ کھڑے ہیں اور ایک گانا گا رہے ہیں ، گانا وہ گا رہے ہیں محمد رفیع کا تم بن جائوں کہاں ، اور ان کے سامنے کھڑے بالی وڈ کے معروف رائٹر جاوید اختر ، وہ سن رہے ہیں علی ظفر کو، اور وہ انہماک سے علی ظفر کے چہرے کے تاثرات دیکھ رہے ہیں اور ان کا گیت سن کر محظوظ ہو رہے ہیں. علی ظفر نے صدیوں کے گلوکار محمد رفیع کے اس گیت کو بہت ہی خوبصورت انداز سے گایا ہے.
سوشل میڈیا پر یہ کلپ خاصا وائرل ہو رہا ہے. یاد رہے کہ علی ظفر پاکستان کے وہ فنکار ہیں جنہوں نے بالی وڈ میں نہ صرف گائیکی کی بلکہ اداکاری بھی کی انہوں نے پرینیتی چوپڑا اور کترینہ کیف جیسی اداکارئوں کے ساتھ فلموں میں بطور ہیرو کام کیا. علی ظفر کی رنویر سنگھ کے ساتھ بھی خاصی دوستی ہے. علی ظفر نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی شوبز انڈسٹری میںخوب پیر جمائے لیکن دونوںملکوں کے تعلقات خراب ہونے کے بعد علی بالی وڈمیں جا کر کام نہ کر سکے.