عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر اور نوجوان گلوکارہ عروج فاطمہ کے گانے ’لیلیٰ اولیلیٰ‘ پر 25 ملین ویوز آنے پر اُنہوں نے موسیقی کی دُنیا میں نئے ریکارڈ قائم کرلئے ہیں۔
باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنے اور نوجوان گلوکارہ عروج فاطمہ کے مقبول ترین گانے ’لیلیٰ اولیلیٰ‘ کا یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سُنائی کہ اُن کے اس گانے پر 25 ملین سے زائد ویوز آگئے ہیں۔
Laila O Laila crosses 25 million! Time for the next one – Ali Zafar ft Urooj Fatima | Lightingale Productions https://t.co/zd7fyqSeZ1
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 11, 2020
علی ظفر نے اس بڑی کامیابی کے بعد مداحوں کودوسری بڑی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اورعروج فاطمہ جلد ہی کسی دوسرے پراجیکٹ پر ایک ساتھ کام کریں گے۔
گلوکار علی ظفر اور 12سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کی اس کامیابی پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
بلاگر مہوش اعجاز نے لکھا کہ بہت یقین ہے کہ ان میں سے 24 ملین میرے خاندان سے آرہے ہیں۔ ہمیں یہ گانا بہت پسند ہے-
واضح رہے کہ گزشتہ سال معروف گلوکار علی ظفر نے پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ عروج فاطمہ سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے اُن کے ساتھ بلوچی گانا ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ ریکارڈ کیا تھا جس کی ویڈیو گزشتہ سال 11 اکتوبر کو یوٹیوب پر جاری کی گئی تھی۔