علی ظفر نے پی ایس ایل ترانے کا دوسرا ٹیزر جاری کر دیا

0
43

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل کے ترانے کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل کے ترانے کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا 22 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں علی ظفر کو ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے


ویڈیو کے کیپشن میں علی ظفر نے ہیش ٹیگ بھائی حاضر ہے کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ترانے کے بنانے سے پہلے تھوڑا وارم اپ ہونا ضروری ہے جو مزہ لائیو میں ہے جو مزہ لائف ہے انجوائے کریں

واضح رہے کہ علی ظفر مداحوں کی خواہش پر پی ایس ایل کا ترانہ بنا رہے ہیں اور گلوکار کی آواز میں پی ایس ایل کے ترانے کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے

علی ظفر نے نجی چینل سے گفتگو کے دوران عوام کی خواہش پر بنائے گئے پی ایس ایل 5 کے ترانے سے متعلق کہا ہے کہ جب بھائی آگیا ہے تو شاہکار بھی آجائے گا بڑے کم وقت میں گانا تیار کیا ہے

Leave a reply