مداحوں کی پُر زور فرمائش پر پی ایس ایل 2020 کا ترانہ تیار کرنے والے معروف گلوکار اور اداکار نے قرنطینہ کے دوران مداحوں کے لئے سوشل میڈیا پر ایک نیا گانا ریلیز کر دیا
باغی ٹی وی : مداحوں کی پُر زور فرمائش پر پی ایس ایل 2020 کا ترانہ تیار کرنے والے معروف گلوکار اور اداکار نے قرنطینہ کے دوران مداحوں کے لئے سوشل میڈیا پر ایک نیا گانا ریلیز کر دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر علی ظفر نے قرنطینہ کے دوران بنائے گئے گانے ،اُڈ چلیئے، کی ویڈیو شئیر کی
A song in quarantine. | Udh Chaliye (Official Music Video) https://t.co/aQIIbgTjOb @DanZafOfficial #Quarantine #coronaPakistan
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 29, 2020
علی ظفر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ قرنطینہ مین بنایا گیا ایک گانا
گلوکار نے یوٹیب چینل پر ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اڈ چلیئے مشکل وقت میں ہم آہنگی کرنے والے شائقین کے لئے ایک میلوڈی … اس ویڈیو تک ،علی ظفر نے لکھا کہ یہ سب انہوں نے محض 24 گھنٹوں میں تیار کیا گلوکار نے لکھا ان سب کا شکریہ جنہوں نے اس گانے کے لئے اپنی ویڈیوز بھیجیں
وضح رہے کہ اس پہلے بھی علی ظفر نے ایک گانے کے ذریعے کورونا وائرس کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کا پیغام دیا تھا جس پر انہیں صارفین کی طرف سے ملے جُلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جہاں ان کی اس ویڈٰو کو سراہا گیا وہیں کافی زیادہ تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا