پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنی 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ کے فلم میں سے حذف شُدہ سین شیئر کردئیے۔
باغی ٹی وی : ’طیفا اِن ٹربل‘ کے دوسال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار و گلوکار علی ظفر نے لکھا کہ ’طیفا ان ٹربل کی کامیابی کو دو سال مکمل ہونے پر میں وہ حذف شُدہ سین شئیر کر رہا ہوں جن کو فلم لمبی یعنی فلم کی ٹا ئمنگ زیادہ ہونے کی وجہ سے فلم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔
Today on the 2nd anniversay of #TeefaInTrouble we decided to release a scene which we had to delete to contain the overall length of the film. Hope you’d enjoy it as much you enjoyed the movie which if in case you haven’t seen is available on #netfkix https://t.co/E5QYVmDGkh
— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 20, 2020
علی ظفر نے لکھا کہ امید ہے کہ جنہوں نے اُن کی فلم کو دیکھا وہ ضرور لطف اندوز ہوئے ہوں گے اور جو اب تک اس فلم کو دیکھنے سے رہ گئے ہیں وہ نیٹ فلکس پر دستیاب یہ فلم دیکھ سکتے ہیں-
علی ظفر نے اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں ان حذف شدہ سین کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ میں نے یہ منظر 2017 میں لکھا تھا۔ ”عنایہ“کا کردار لکھتے وقت ، میں چاہتا تھا کہ ہیروئن کو بااختیار اور آزاد بنایا جائے نہ کہ ڈرپوک ،خوفزدہ اور مطیع –
I wrote this scene in 2017. While writing the character of “Anya”, I wanted the heroin to be empowered, independent & free as to being timid and submissive. I feel it is important that (through this medium) we educated our masses about freedom of choice regardless of gender.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 20, 2020
انہوں نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس میڈیم (فلم) کے ذریعے ہم نے صنف سے قطع نظر اپنی عوام کو تعلیم دی ہے کہ کہ صنف سے قطع نظر انتخاب کا حق ہر کسی کو حاصل ہے۔
The scene also speaks about how the emotion of “Love” is perceived by two polar opposites, and how a common thread connects them. This was dir @theotherahsan ‘s first scene of his first film. However one can see how the maestro renders delicate emotions keeping it real and fun.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 20, 2020
علی ظفر نے مزید لکھا کہ اس سین یہ بھی بتاتا ہے کہ دو مخالفوں کے ذریعہ "محبت” کے جذبات کو کس طرح سمجھا جاتا ہے ، اور محبت کے دھاگے سے ان کو کس طرح جوڑتا ہے۔
’طیفا اِن ٹربل‘ کو مانڈوی والا انٹر ٹینمنٹ، لائٹ اینگل پروڈکشن، جیو فلمز، اور ٹیڈ پول فلمز کی جانب سے پیش کیا گیا تھا اس میں مایا علی اور علی ظفر کے علاوہ جاوید شیخ ،فیصل قریشی ، نئیر اعجاز اور محمود اسلم نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے-