پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے بتایا ہے کہ ان کی فلم "طیفا ان ٹربل” میں ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے مایہ علی کے بجائے ہانیہ عامر ان کی پہلی ترجیح تھیں۔
علی ظفر نے یوٹیوب کے ایک شو میں انٹرویو کے دوران جہاں ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔ علی ظفر سے فلم کی کاسٹ پر ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے بتایا کہ جب فلم "طیفا ان ٹربل” کے لیے مایہ کا انتخاب کیا جا رہا تھا تب ہانیہ عامر بھی مضبوط امیدوار اور پہلی ترجیح تھیں.
علی ظفر نے مزید بتایا کہ ہانیہ عامر کا انتخاب تقریبا ہو ہی گیا تھا لیکن کچھ وجوہات کی وجہ پر ان کی جگہ مایہ علی کو کاسٹ کیا گیا۔
واضح رہے فلم "طیفا ان ٹربل” پاکستان کی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی. اور مرکزی کردار ادا کرنے پر ایوارڈز بھی حاصل کیے. مایہ علی کی شہریار منور کے ساتھ فلم "پرے ہٹ لو” بھی لوگ پسند کر رہے ہیں اور ابھی بھی سینما گھروں میں جاری ہے.