آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام لاہور میں جاری تین روزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023 کے دوسرے روز کے اختتام پر یوکرینی گلوکارہ کمالیہ، معروف گلوکار علی ظفر، وہاب بگٹی اور ایکما دی بینڈ کی پرفارمنس نے فیسٹیول کو چار چاند لگا دیے جبکہ اہلیان لاہور کی بڑی تعداد نے میوزیکل پروگرام میں شرکت کی، الحمرءآرٹس کونسل لاہور کا لان شہریوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، یو کرینی گلوکار کے ”دل دل پاکستان“ اور علی ظفر کے ”الے“ اور لیلیٰ او لیلیٰ نے دھوم مچا دی، لاہور کے باسیوں نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں میوزک کو بھرپور طریقے سے انجوائے کیا، ارمان رحیم، منیب، مصطفی بلوچ سمیت دیگر گلوکاروں نے بھی پرفارم کیا جس کو شہریوں نے بہت پسند کیا۔پاکستان لٹریچر
فیسٹیول کا آج تیسرا اور آخری دن ہے آج بھی مختلف سیشنز اور میوزیکل پرفارمنسز ہوں گی. طالب علم اور نوجوانوں کی بڑی تعداد اس فیسٹیول میں شریک ہو رہے ہیں. اس فیسٹیول کے روح رواں احمد شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پی ایل ایف کو اہلیان لاہور نے اس قدر عزت بخشی ہے. امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا. احمد شاہ اس فیسٹیول کو مزید شہروں میں کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں .








