![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/05/Screenshot_20220515-164926_1.jpg)
کراچی : سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنماء و کارکنان کے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے حکم پہ پولیس کی بربریت اور ریاستی دہشتگردی کی گئی۔
امپورٹڈ حکومت جانتی ہے کہ اس کے دن گنے جا چکے ہیں۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا اپنے مذمتی بیان میں مزیدکہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت گھبراہٹ کا مظاہرہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں، لوگوں کے غضب سے ڈرو،تم کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،جعلی ایف آئی آر و انتقامی کاروائیوں سے ان کی جمہوریت کی کہانیاں ختم ہو گئی ہیں۔