مزید دیکھیں

مقبول

عالیہ اور رنبیر کی فلم براہمسٹرا کے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لئے

فلم براہمسٹرا کے پرڈیوسرکرن جو ہر نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ کیا جس میںانہوں نے لکھا کہ میں اس فلم کا ٹریلر لانچ کرتے ہوئے بہت زیادہ فخر محسوس کررہا ہوں اس فلم کا پہلا پارٹ ”شیو نائن“ ستمبر میں ریلیز کیا جائیگا ۔تین سو کروڑ کے بجٹ کی اس فلم کا ٹریلر جیسے ہی ریلیز ہوا سوشل میڈیا پر اس کے چرچے ہونے لگے وی ایف ایکس ایفیکٹ سے بھرپور اس فلم میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور مرکزی کرداروں میں دکھائی دے رہے ہیں۔ حقیقی زندگی کے دونوں ساتھیوں کو شائقین سکرین پر دیکھنے کےلئے بھی بے تاب ہیں ۔فلم میں امیتابھ بچن اور ٹی وی کی اداکارہ موہنی رائے بھی اہم کردارں میں نظر آئیں گی کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان اس میں بہت ہی مختصر کردار ادا کریں گے ۔آیان مکھر جی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں مارول اور ڈی سی یونیورس کی طرز پر وی ایف ایکس کا استعمال کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ بالی وڈ کی پہلی ایسی فلم ہو گی جس میں وی ایف ایکس کا استعمال کیا گیا ہے اسی چیز کو دیکھتے ہوئے شاید اس فلم کا ٹریلر لوگوں کے دل جیت رہا ہے ۔فلم کی کاسٹ سمیت خصوصی طور پر پرڈیوسر کرن جوہر فلم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کریگی ۔