عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جو کہ ایک خوبصورت شادی شدہ زندگی بسر کررہے ہیں ، شائقین ان کو بڑی سکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں، دونوں کو فلم براہمسٹرا میں بھی بہت پسند کیا گیا، پہلی بار دونوں اس فلم میں ایک ساتھ دکھائی دئیے. تاہم اطلاعات یہ بھی ہیں کہ دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ دکھائی دیں گے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایتکار نتیش تیواری فلم رامائن بنانے جا رہے ہیں اور اس کا اعلان بھی انہوں نے چند روز قبل کر دیا ہے. فلم میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار کریں گے، اس اعلان کے بعد اس فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور بائیکاٹ کا اعلان ان کے مداحوں کی جانب سے کیا گیا ہے. سوشل
میڈیا پر مداحوں کا کہنا ہےکہ کیا وقت آگیا ہے کہ گائے کا گوشت پسند کرنے والا اداکار بھگوان رام اور آدھی مسلم اداکارہ عالیہ بھٹ دیوی سیتا کا کردار ادا کرنے جا رہی ہے۔ مداحوں کی جانب سے اس جوڑی پر شدید تنقید کے ساتھ اس فلم میں دیوی سیتا کے کردار کے لیے اداکارہ شردھا کپور یا یامی گوتم کو کاسٹ کرنے کا بھی مشورہ دیا جا رہا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈائریکٹر نتیش تیواری بائیکاٹ کی دھمکیوں سے ڈر کر کسی دوسری جوڑی کا انتخاب کرتے ہیں یا انہی کے ساتھ فلم بناتے ہیں.