عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ جلد ہی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں ایک ساتھ نظر آئیں گے.عالیہ اور رنویر گلی بوائے کے بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ اس فلم کے ساتھ کرن جوہر بھی کئی برسوں کے بعد ڈائریکشن کے میدان میں دکھائی دیں گے . کرن جو ہر نے جس فلم کی آخری بار ڈائریکشن کی تھی وہ فلم تھی اے دل ہے مشکل یہ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، اس میں انوشکا شرما اور رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی جو پہلے فروری 2023 میں ریلیز ہونے والی تھی اب ملتوی کر دی گئی ہے اور اب اپریل 2023 میں ریلیز کی جائیگی۔یوں اس بار جو فلم کی ریلیز کی تاریخ طے کی گئی ہے ایسا کہا جا رہا ہے کہ یہ فائنل ہو گی اس کے بعد اسکو تبدیل نہیںکیا جائیگا . اس فلم کے ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر
عالیہ اور رنویر کی فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ فلم 28 اپریل 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ 7 سال بعد میرے لیے اپنے پہلے گھر یعنی سینما گھروں میں واپسی کا وقت آگیا ہے۔ مجھے اپنی 7ویں فلم کے سیٹ پر ایک نہیں بلکہ کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔انہوںنے کہا کہ اس فلم کی موسیقی دلوں کو موہ لینے والی ہے اورکہانی ایسی ہے کہ جو ہماری خاندانی روایات کی عکاسی کرتی ہے.کرن جوہر نے یہ بھی لکھا کہ پاپ کورن خرید کر بڑی سکرین پر دوستوں اور فیملی کے ساتھ بیٹھنے کا وقت آگیا ہے. یاد رہے کہ کرن جوہر کا دعوی ہے کہ جیا بچن اس فلم میں ایک نئے روپ میں نظر آئیں گی.